CBSE Class 12 Sample Paper 2022 for Urdu Core Term 2 – Text
Read the full text of this sample paper below — useful to quickly search, copy and reference the content online without downloading the PDF.
📄 View text version (5 pages)
Page 1
Sample Question Paper
Class XII 2021-22
Course Code (Core) - 303
Time: 120 minute Subject-Urdu Maximum Marks 40
Second Term
ہدایت :مندرجہ ذیل سواالت کے جواب ہر حصہ میں موجود ہدایت کے مطابق
تحریر کیجئے۔
Part A )(10Marks
حصہ الف
مندرجہ ذیل غیر درسی اقتباسات میں سے کسی ایک سوال نمبر ۔1۔
کا انتخاب کیجئے ا ور اس میں موجود سوالوں کے جواب لکھئے۔
)5×1 (=5
(الف)
دلی کے قریب پانی پت مشہور تاریخی مقام ہے ۔یہیں 1837میں حالی پیدا
ہوئے۔الطاف حسین نام رکھا گیا۔ان کی پیدائش کے کچھ دنوں کے بعد ماں کے دماغ پر کچھ
ایسا اثر پڑا کہ ہوش و حواس جاتے رہے۔ اور وہ گم صم رہنے لگیں۔ 9برس کی عمر میں
والد کا بھی انتقال ہو گیا۔ اس زمانے کے دستور کے مطابق حالی کی بسم ہللا ساڑھے چار
برس کی عمر میں ہوئی۔ حالی نے بہت جلد قرآن پاک ختم کر لیا ۔ابھی سترہ برس کے تھے
کہ ان کے بھائی بہنوں نے ان کی شادی کر دی اور یہ خواہش کی کہ کہیں مالزمت کریں
۔شادی کے بعد بظاہر تعلیم کا سلسلہ ختم ہو گیا۔ مگر حالی کو پڑھنے کی دھن لگی ہوئی
تھی۔ ا نھوں نے جب یہ دیکھا کہ پانی پت میں رہ کر تعلیم حاصل نہیں کر سکتا تو ایک
رات کسی سے کچھ کہے سنے بغیر خاموشی کے ساتھ گھر سے نکلے اور پا پیادہ دلی
روانہ ہو گئے ۔ وہ جامع مسجد کے قریب مولوی علی بخش کے عربی مدرسے میں داخل
ہو گئے ۔
()1حالی کہاں پیدا ہوئے ؟
()2حالی کا اصل نام کیا تھا ؟
()3والد کے انتقال کے وقت حالی کی عمر کیا تھی ؟
حالی کی شادی کتنی برس کی عمر () 4
میں ہوئی ؟
1
Page 2
دلی آ کر حالی نے کس کے () 5
مدرسے میں داخلہ لیا ؟
(ب)
بیٹے کو لوگ کہتے ہیں آنکھوں کا نور ہے
کا لطف زندگی ہے
سرور ہے دل کا تو
گھر میں اسی کے دم سے ہے ہر وقت روشنی
غرور نازاں ہے اس پہ باپ تو ماں کو
ہے
اکبر بھی اس خیال سے کرتا ہے اتفاق
اس کا بھی ہے خیال کہ ایسا ضرور ہے
کہ بیٹا شرط یہ ہے البتہ
ہونہار ہو
قائل ہے نیکیوں پہ ،برائی سے دور ہے
رکھتا ہے خاندان کی عزت کا وہ خیال
نیکیوں کا دوست ،صحبت بد سے نفور ہے
لوگ کس کو آنکھوں کا نور کہتے ہیں ؟ ()1
()2باپ کو ناز اور ماں کو غرور کس پر ہوتا ہے؟
()3ماں باپ اپنی خوش قسمتی کی نشانی کس کو سمجھتے
ہیں ؟
؟ بیٹے میں کیا خوبیاں ہونی چاہیے () 4
()5دوسرے شعر میں نازاں کے کیا معنی ہیں؟
۔مندرجہ ذیل درسی اقتباسات میں سے کسی ایک کا سوال نمبر 2
انتخاب کیجئے ا ور اس میں موجود سوالوں کے جواب لکھئے۔
2
Page 3
)5×1 (=5
(الف)
وہ رات بہت اچھی تھی ،جب ایوان دمترچ چیر ویاکوف جو پیشے سے ایک کلرک تھا ،
تھیٹر کی دوسری قطار میں بیٹھا دوربین کی مدد سے ''لے کلوش دے کارنویل'' نام کے کھیل سے
لطف اندوز ہو رہا تھا۔ وہ اسٹیج کی طرف دیکھ رہا تھا ،اور اپنے آپ کو انتہائی خوش نصیب انسان
سمجھ رہا تھاکہ دفعتا ً اس کا چہرہ متغیر ہوا ،دیدے اوپر کی طرف چڑھ گئے ،سانس رک گیا۔۔۔۔وہ
دوربین سے منہ ہٹا کر اپنی نشست پر دہرا ہو گیا اور ۔۔۔۔آخ چھیں!!! یعنی اسے چھینک آئی۔۔۔۔اب تو
ظاہر ہے کہ ہر شخص کو حق ہے کہ جہاں بھی چاہےچھینکے۔۔۔۔ کسان ،پولیس انسپیکٹر یہاں تک
کہ بڑے بڑے سرکاری افسر بھی چھینکتے ہیں ۔۔۔۔ہر شخص چھینکتا ہے ۔۔۔۔ہر شخص۔۔۔۔چیرویا
کوف کو ذرا بھی گھبراہٹ نہ ہوئی ،اس نے جیب سے رومال نکال کر ناک پونچھی اور صاحب
اخالق کی طرح اپنے چاروں طرف مڑ کر دیکھا کہ میری چھینک کسی کے لیے خلل انداز تو نہیں
ہوئی؟ اور تب تو اسے واقعی الجھن محسوس ہوئی کیونکہ اس نے دیکھاکہ پہلی قطار میں بالکل اس
کے سامنے بیٹھا ہوا ایک پستہ قامت بوڑھا شخص بڑی احتیاط سے اپنی گنجی چاند اور گردن کو
اپنے دستانے سے صاف کر رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ کچھ بڑبڑا رہاہے۔۔۔۔چیرویا کوف نے پہچان لیا
کہ یہ بوڑھا شخص وزارت رسل و رسائل کا سول جنرل بری ژالوف ہے۔
1۔چیرویاکوف کا پیشہ کیا تھا؟
2۔چیرویاکوف تھئیٹر میں بیٹھ کر کس کھیل سے لطف اندوز ہورہا تھا ؟
3۔چیرویاکوف کو کب الجھن محسوس ہوئی؟
4۔چیرویاکوف کے سامنے بیٹھے ہوئے شخص کا کیا نام تھا ؟
5۔بری ژالوف کس محکمہ سے وابستہ تھا ؟
(ب)
کیا کہوں میر اپنے گھر کا حال
اس خرابی میں ،میں ہوا پامال
چار دیواری سو جگہ سے خم
تر تنک ہو سوکھتے ہیں ہم
لونی لگ لگ کے جھڑتی ہے ماٹی
آہ ! کیا عمر بے مزہ کاٹی
ہان جھینگر تمام چاٹ گئے
بھیگ کر بانس پھاٹ پھاٹ گئے
تنکے جاندار ہیں جو بیش و کم
ان پہ چڑیوں کی جنگ ہے باہم
3
Page 4
1۔اس خرابی میں میں ہوا پامال سے شاعر کی کیا مراد ہے ؟
2۔شاعر کے گھر کی چاردیواری کی کیسی حالت ہو گئی ہے؟
3۔شاعر نے اپنی زندگی کس طرح گزاری ہے؟
4۔شاعر کے گھر کے جاندار تنکوں پر کس کی جنگ ہو رہی ہے؟
5۔لونی لگنا سے کیا مراد ہے؟
)Part -B (18Marks
حصہ ب
مندرجہ ذیل سواالت میں سے صرف چھ ( )6کے جواب اردو میں تحریر کیجئے
سوالوں کے نمبر مساوی ہیں۔
) 6×3 = (18
سوال نمبر 3۔ناول کی تعریف لکھئے۔
سوال نمر4۔اردو کے دو اہم ناول نگاروں کے نام لکھئے۔
سوال نمبر 5۔پابند نظم کسے کہتے ہیں؟
سوال نمبر 6۔ ساحر لدھیانوی کن رسالوں کے ایڈیٹر رہے؟
سوال نمبر7۔ساحر لدھیانوی کی نظم پر چھائیاں کا مرکزی خیال کیا ہے؟
سوال نمبر8۔افسانہ کی تعریف لکھئے؟
سوال نمبر 9۔مندرجہ ذیل الفاظ کی جنس بتائیے۔
جوانی،
عمر ،بچپن
سوال نمبر 10۔تشبیہہ کسے کہتے ہیں ؟
سوال نمبر11۔استعارہ کی مثال دیجئے۔
سوال نمبر 12۔ درج ذیل محاوروں کے معنی بتائیے
اوکھلی میں ، آنکھ چرانا
دل بجھنا ، سر دینا
)Part -C (12Marks
حصہ ج
مندرجہ ذیل سواالت میں سے صرف چھ ( )6کے جواب اردو میں تحریر کیجئے
سوالوں کے نمبر مساوی ہیں۔
4
Page 5
) 6×2 = (12
سوال نمبر13۔ ناول کے اجزائے ترکیبی لکھئیے۔
سوال نمبر14۔منشی پریم چند کا اصل نام کیا تھا ؟
سوال نمبر15۔ناول "بیوہ "کے دو کرداروں نام لکھئیے۔
سوال نمبر16۔چیخوف کس ملک کا باشندہ تھا ؟
سوال نمبر 17۔"کلرک کی موت" کس کا افسانہ ہے؟
سوال نمبر 18۔ویکوم محمد بشیر کی پیدائش کہاں ہوئی؟
سوال نمبر 19۔ویکوم محمد بشیر کو کس خطاب سے نوازا گیا؟
سوال نمبر 20۔"جلتی جھاڑی"کس کی کہانی ہے؟
سوال نمبر 21۔نرمل ورما کس زبان کے ادیب ہیں؟
سوال نمبر 22۔اردو میں انشائیہ کی ابتدا کس رسالے سے ہوتی ہے؟
5